Sange Mar Mar OST

0
413

Sange Mar Mar OST lyrics in urdu

غم یہ کیسے ہیں ہوتے کیا دیکھتا ہے دور سے
تھک گیا رشتے ڈھوتے آ پوچھ دل مزدور سے
جو دھوپ کے سائے میں کھلنا چاہے اگر
میرے دل سے تو جو ملنا چاہے اگر
لے چمکتے ہوئے نرم پتھر سے مل
سنگ مر مر کا دل, سنگ مر مر کا دل

پیار ہونا مرض ہے جتنا ہوا ہے یہ مجھے
درد کو بھی درد ہے اتنا ہوا ہے یہ مجھے
راستے میں رکھ دیا دل اور چوٹیں کھاے گا
آیا ہے دل لینے والا جان لے کر جائے گا
جو روتے ہوئے ہنسنا چاہے اگر
آنسو آنکھوں میں رکھنا چاہے اگر
لے چمکتے ہوئے نرم پتھر سے مل
سنگ مر مر کا دل, سنگ مر مر کا دل

تو جہاں ہو دل یہ تیرے پاس ہوتا ہے میرا
میرے دل کو بھی نہیں احساس ہوتا ہے میرا
تو نہیں تو میں نہیں ہوں, میں نہیں تو ہم نہیں
ایک بس تو ہی نہیں ہے اور کوئی غم نہیں
جو نام دل پہ میرا لکھنا چاہے اگر
تو بھی بن مول بکنا چاہے اگر
لے چمکتے ہوئے نرم پتھر سے مل
سنگ مر مر کا دل, سنگ مر مر کا دل

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here