میری زندگی میں رکاوٹ کیوں

0
42
میری زندگی میں رکاوٹ کیوں

وہ آزماتا ہے مجھ کو ہمیشہ ایک ہی بات پر اور ہار جاتی ہوں میں ہمیشہ اسی بات پر- من چلے کا سودا میں اشفاق صاحب لکھتے ہیں کہ یہ ہار انسان کو سیڑھی کی پہلی جگہ پر لے جاتی ہے اور اسکو سارا سفر پھر سے شروع کرنا ہوتا ہے اور اگر پاس ہو گیا تو نکل گیا اگلی منزل کا مسافر ہو گیا. لیکن میں ہار جاتی ہوں میرا من چلا اس پر سودا نہیں کر پاتا تو اپنے سانپ سے ہی ڈس جاتی ہوں میری آزمائش  اور وہ جو انہوں نے اپنے کردار کے لیے لکھی ہے  اس میں کافی مماثلت ہے شاید انکو بھی سب سے زیادہ مشکل یہ ہی لگی جو انہوں نے انتخاب کی – میں اس آزمائش کو پورا کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتی تو وہ مجے اسی پر کیوں آزماتا ہے
ہمیں اپنی زندگی میں کچھ  ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بار بار یماری زندگی میں آتی ہیں  کیوں کہ اس میں کامیابی ہماری اگلی منزل کے لیے ضروری ہے  جیسے سانپ اور سیڑھی کا کھیل ہوتا ہے کبھی کبھی ایک ہی سانپ ہمہں ڈستا ہے اس سے نکلنے کے لیے تو نمبر چاہیے ہوتے ہیں لیکن آپ کی زندگی میں ایسا کوئی لمحہ آئے , کوئی رکاوٹ یا پریشانی تو اسے آپ کو سمجھنا ہو گا  اور اپنے اندر اس سے نکلنے کی صلاحیت پیدا کرنا  ہو گی کیونکہ صرف اسی صورت میں آپ اس سے نکل پائیں گے ورنہ وہ بار بار آپ کی زندگی میں آتی رہے گی خب تک آپ سیکھ نہیں لیتے چاہے وہ صلاحیت صبر ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ صبر آجانا اور صبر کرنے میں فرق ہوتا ہے.
جانتے ہیں سب سے بڑی صلاحیت ہے کیا. وہ ہے صرف مقصد پر نظر رکھنا اور باقی ہر شے کو پس پشت ڈال دینا ہم دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرکے اپنے راستے کو وقتی طور پر بھلا دیتے ہیں اور پھر اسی طرح کرتے رہنے سے کہیں کھو جاتے ہیں اور خود ہی کوئی سراب بن جاتے ہیں . بس کھونے سے بچا لیں خود کو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here